1965 میں چوری کرنے والا پکڑا گیا

0
41

کرناٹک: ( ہاٹ لائن نیوز) بھارت کی ریاست کرناٹک میں مقامی پولیس نے 58 برس قبل بھینس چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 1965ء میں مرلی دھر راؤ نے اپنی 2 بھینسوں اور ایک بچھڑے کی چوری کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

پولیس نے اُس وقت مقدمے میں نامزد 2 ملزمان 20 سالہ گنپنی اور 30 سالہ کشن کو گرفتار کیا ، جب ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کیلیے لایا گیا تو وہ موقع سے فرار ہو گئے ، جس کے بعد ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کیلیے جگہ جگہ چھاپے مارے گئے لیکن ملزمان کا کوئی سراغ نہ مل سکا ۔

بعدازاں ملزم کشن کی موت کی وجہ سے اسکا نام مقدمے سے خارج کر دیا گیا ہے جب کہ گنپنی روپوش ہی رہا ۔ پولیس نے آج 58 سال بعدگنپنی کوگرفتار کر لیا ہے ، ملزم کی اس وقت عمر 78 سال ہے۔

Leave a reply