یوکرین بڑی ایٹمی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

0
194
یوکرین بڑی ایٹمی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

ہاٹ لائن نیوز : جوہری ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی گروپ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین ایک بڑی جوہری تباہی کے دہانے پر پہنچ سکتا ہے۔ یوکرین کی سرحد پر روس کے زیر کنٹرول جوہری پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ آگ بظاہر یوکرین کی فوج کے حملے کی وجہ سے لگی۔

دوسری جانب روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ مزید مذاکرات ممکن نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں سے بات کرنے کا کیا فائدہ۔

یوکرین کی حدود میں روس کے زیر کنٹرول جوہری پلانٹ پر بھی یوکرین کی فوج نے حملہ کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایٹمی پلانٹ پر حملے سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے کہا ہے کہ چھ ری ایکٹرز کو بند کر کے ’ٹھنڈا‘ کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply