مسٹربیسٹ نےسعودی عرب میں اپناپہلاتھیم پارک ’بیسٹ لینڈ‘ کھول دیا

0
137
مسٹربیسٹ نےسعودی عرب میں اپناپہلاتھیم پارک ’بیسٹ لینڈ‘ کھول دیا

مشہور یوٹیوب کریئیٹر جیمز ڈونلڈسن، جو مسٹر بیسٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے سعودی عرب میں اپنا پہلا تھیم پارک ’بیسٹ لینڈ‘ افتتاح کر دیا ہے۔

تھیم پارک ان کی مشہور ویڈیوز اور چیلنجز سے متاثر ہو کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے دوران مسٹر بیسٹ نے اسے اپنی زندگی کے بہترین لمحات میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر کے مداح اکثر یہ چاہتے ہیں کہ وہ ان کی ویڈیوز کا حصہ بن سکیں، اور یہ پارک اسی تجربے کو حقیقت میں بدلنے کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ لوگ خود آ کر ویڈیو جیسے ماحول کا مزہ لے سکیں۔

پارک کو نیون بلیو لائٹس سے سجایا گیا ہے اور یہاں جدید رولر کوسٹرز کے علاوہ امریکن گلیڈی ایٹر طرز کے ایکشن چیلنجز بھی موجود ہیں۔ ایک مشہور گیم میں کھلاڑیوں کو روشنی جلنے پر بٹن دبانا ہوتا ہے اور اگر وہ ناکام ہو جائیں تو نیچے نرم تکیوں پر گر جاتے ہیں۔

یہ منصوبہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کا حصہ ہے، جس کے تحت ملک میں تفریح، سیاحت اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر معیشت کو تیل سے آگے بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مسٹر بیسٹ نے مزید کہا کہ ان کے فالوورز کا 70 فیصد امریکہ سے باہر ہیں، اور سعودی عرب ایک ایسا بہترین مقام ہے جہاں بڑی شوٹنگ اور پروڈکشن کے لیے آسانی سے وسیع اسٹوڈیو اسپیس دستیاب ہے۔

Leave a reply