نیتن یاہو، ٹرمپ اور پیوٹن پر سنگین الزامات: ایمنسٹی نے “انسانی حقوق کے شکاری” قرار دے دیا

بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ سالانہ رپورٹ میں دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل، روس اور امریکا جیسے ممالک میں ایسے اقدامات دیکھے جا رہے ہیں جن سے عالمی انسانی حقوق کا نظام کمزور ہو رہا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران ایسا عالمی ماحول پیدا ہوا ہے جس میں سخت اور منفی رویے فروغ پا رہے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ 2025 کے دوران عالمی سطح پر وہ اصول اور نظام متاثر ہوئے ہیں جو دوسری عالمی جنگ اور ہولوکاسٹ کے بعد انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے قائم کیے گئے تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان تبدیلیوں کے باعث بین الاقوامی انسانی حقوق کا ڈھانچہ مزید دباؤ کا شکار ہوا ہے اور صورتحال پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہو گئی ہے۔
تنظیم نے بعض عالمی رہنماؤں اور طاقتور ریاستوں کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے ہیں اور انہیں عالمی سیاست اور معاشی اثر و رسوخ بڑھانے کی کوششوں سے جوڑا ہے۔








