گھرمیں سوئے ہوئے خاندان پر چھریوں سے حملہ، 2 جاں بحق، 2 شدید زخمی

0
194
گھرمیں سوئے ہوئے خاندان پر چھریوں سے حملہ، 2 جاں بحق، 2 شدید زخمی

ہاٹ لائن نیوز: ہری پور تھانہ مکھنیال نائیاں دی گلی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر 4 افراد پر تیز دھار آلے کے وار کرکے 2 افراد کو قتل اور 2 کو زخمی کردیا۔

نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر 47 سالہ شخص ، 37 سالہ بیوی اور دو بیٹوں کو بے دردی سے ذبح کردیا۔ باپ اور 23 سالہ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں اور 6 سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو خانپور اسپتال منتقل کیا جب کہ زخمیوں کو پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔ قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نےمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave a reply