گنڈا پور کے سیکیورٹی گارڈز کا پولیس اہلکاروں پر تشدد

0
166
گنڈا پور کے سیکیورٹی گارڈز کا پولیس اہلکاروں پر تشدد

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے گارڈز کیجانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد کے بعد متاثرہ افراد کے ویڈیو بیان سامنے آگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لاہور جلسے کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے گارڈز کیجانب سے بارودی پولیس اہلکاروں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ قافلے میں شامل لوگوں نے ایس ایچ او حیدرہ حماس حمید اور سب انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کیمطابق لاہور میں سیالکوٹ موٹروے پر مسلح افراد کو روکا گیا، تمام افراد نے ہاتھوں میں رائفلیں اٹھا رکھی تھیں۔

ویڈیو کے مطابق سب انسپکٹر احمد کو رائفل کے بٹ سے مارا گیا۔ حکام نے کہا کہ افسران کی ہدایت پر کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی گئی۔

Leave a reply