الیکشن سے قبل اعمال نامے سامنے لانے کا فیصلہ

0
134

ہاٹ لائن نیوز : آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر عملدرآمد کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی جس میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سزا یافتہ ،بنک ڈیفالٹر ،ٹیکس چور،توہین عدالت کرنے والےسیاستدانوں کی فہرستیں تیار نہیں کیں جو امیدوار الیکشن لڑیں انکا مکمل ڈیٹا الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہونا چاہیے۔

درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن کو مراسلے لکھے گے مگر کوئی جواب نہیں دیالہذا عدالت الیکشن کمیشن کو ڈیٹا مرتب کرکے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کرے۔

Leave a reply