وزیر اعظم شہبازشریف آج پشاور کا دورہ کرینگے

0
45

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعظم شہباز شریف آج پشاور کا دورہ کریں گے جہاں وہ متاثرین سے ملاقات کریں گے اور امدادی سامان بھی تقسیم کریں گے۔

ذرائع کیمطابق وزیراعظم شہبازشریف دوپہرایک بجے کےبعد پشاورپہنچیں گے، متعلقہ حکام وزیراعظم کوبارشوں اور لینڈسلائیڈنگ پربریفنگ دیں گے۔

دورے کےدوران وزیراعظم شہبازشریف کوحالیہ بارشوں سےہونیوالے نقصانات سےبھی آگاہ کیاجائیگا۔

وزیراعظم کی گورنرخیبرپختونخوا سےاہم ملاقات متوقع ہےجبکہ شہبازشریف کوامن و امان اور مالیاتی صورت حال پر بریفنگ دئیے جانے کابھی امکان ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف فضائی راستےسےخیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں کابھی دورہ کریں گے، اسکے علاوہ وزیراعظم متاثرین سےملاقات اور امدادی سامان تقسیم کریں گے۔

Leave a reply