کینیڈا سے ڈیجیٹل کارکنوں کےلیے بڑی خبر

0
234
کینیڈا سے ڈیجیٹل کارکنوں کےلیے بڑی خبر

ہاٹ لائن نیوز : کینیڈا نے فری لانس ڈیجیٹل ورکرز کو وزٹ ویزا پر کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے لیے ڈیجیٹل نومیڈ ویزا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

امیگریشن ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ جو غیر ملکی شہری بطور فری لانس کام کرنے کے لیے وزٹ ویزے پر کینیڈا آتے ہیں وہ ملازمت حاصل کرنے کی صورت میں ورک پرمٹ کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

ڈیجیٹل خانہ بدوش کارکنوں کو 6 ماہ تک بطور فری لانس یا بین الاقوامی آجر کے لیے کام کرنے کے لیے کینیڈا میں داخل ہونے کے لیے صرف وزٹ ویزا کی ضرورت ہوگی۔

کینیڈا میں داخل ہونے والے ڈیجیٹل کارکنوں کے لیے اضافی دستاویزات رکھنے کی شرط کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply