
ہاٹ لائن نیوز : ناریل کا پانی قدیم زمانے سے اپنے بہت سے صحت سے متعلق فوائد کے لیے جانا جاتا ہے اور لوگ اس کے ذائقے سے قطع نظر اسے کئی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ہماری ثقافت میں ایک اہم تصور عام ہے کہ اگر حمل کے دوران ناریل کا پانی پیا جائے تو پیدا ہونے والے بچے کی رنگت سفید ہو جاتی ہے۔
مختلف تحقیقی مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ناریل کا پانی غذائیت اور ہائیڈریشن کے لیے اہم ہے، لیکن رنگت پر اس کے اثرات کے حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں۔
ناریل کا پانی پینے سے بچوں کی رنگت براہ راست متاثر نہیں ہوتی۔ بچے کا رنگ بنیادی طور پر جینیاتی عوامل سے متاثر ہوتا ہے۔ ناریل کا پانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے اور ہائیڈریشن کیساتھ ساتھ ہاضمے کے عوامل اور دل کی صحت میں بھی مدد کرتا ہے۔ لیکن بچوں کی جلد کی رنگت پر اس کا کوئی خاص اثر نہیں پڑتا۔









