
ہاٹ لائن نیوز : کل کے تحت نشین آج کے مجرم ٹھہرے، کڑورں کے گھروں میں رہنے والے سیاست دان عید الفطر قید خانوں میں گزاریں گے کس کس سیاسی شحصیت کی عید جیل میں گزرے گی ؟سابق وزیر اعظم اورچئیرمین پی۔ ٹی۔ آئی کی عید الفطر اڈیالہ جیل میں گزرے گی، بانی پی ٹی آئی کو عدالت نے سزا سنا رکھی ہے، پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیسز میں گرفتار سابق وزیر اعلی پرویز الہی اور شریک ملزم محمد خان کی بھی عید اڈیالہ جیل میں ہوگی، 9 مئی کے واقعات میں ملوث ڈاکٹر یاسمین راشد کی عید بھی جیل کے اندر ہوگی جبکہ میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی عید بھی جیل میں ہوگی، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ بھی 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے باعث گرفتار ہیں اور انکی عید بھی جیل میں گزرے گی۔
سابق ایم ۔این۔ اے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی عید میانوالی جیل میں گزرے گی، میانوالی پولیس نے 9 مئی کے واقعہ میں گرفتار کیا ہے، جبکہ پی۔ ٹی۔آئی کے سو سے زائد کارکنان کی بھی عید جیل میں ہوگی،جناح ہاوس کیس میں گرفتار احسان نیازی,عباد فاروق، عثمان اکرم اور خالد گجر کی بھی عید جیلوں میں ہو گی،9 مئی کے واقعات میں ملوث یاسمین راشد,میاں محمود الرشید,اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کی یہ دوسری عید جیل میں ہوگی انسداددہشت گردی جج نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی ہوئی ہیں۔








