کوئٹہ اور چمن سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

0
272
کوئٹہ اور چمن سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ہاٹ لائن نیوز : کوئٹہ چمن، مستونگ ، پشین، قلعہ عبداللہ اور مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ تھی۔جبکہ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی اور اس زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحد کے قریب کا علاقہ تھا۔

Leave a reply