
کسی بھی مسئلے پرقابو پانےکاصحیح طریقہ یہ ہے کہ اپنے آپ کو یقین دلائیں کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائیگا۔ اپنے آپ سے بات کرتے رہنا بہت ضروری ہے۔ بار بار ذہن میں دہرائیں کہ یہ سب وقتی ہے اور آپ اس پر قابو پائینگے کہ آپ افسردگی یا صدمے سے نکلنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
اگرچہ صدمہ ایک مشکل اور تکلیف دہ تجربہ ہوسکتا ہے ، لیکن اسکا صحیح علاج کیاجاسکتا ہے اور آپکی زندگی سے صدمےکوہٹایا جاسکتا ہے۔ ماہرین مدد کرتے ہیں ، مضبوط معاون نظام اور جسمانی سرگرمیاں آپکو اس سے نمٹنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
اگر آپکو لگتا ہے کہ آپکو شدیدگھبراہٹ یا غم کاسامنا کرناپڑ رہاہے تو ، فوری طور پر کسی ماہر سے مشورہ کرنابھی بیحدضروری ہے۔









