کسانوں کا احتجاج ، بھوک ہڑتالی کیمپ جاری

0
27

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب بھر میں کسان سراپا احتجاج ہیں، میلسی میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا گیا ہے۔ چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باتھ کا کہنا ہے کہ باردانہ نہ ملنے پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔

احتجاج میں کسانوں نے انتظامیہ اور پاسکو کیخلاف نعرے لگائے اور الزام لگایا کہ پاسکو سنٹر پر بوریاں تاجروں کو فروخت کی جارہی ہیں۔

کسان اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسانوں نے اسسٹنٹ کمشنر آفس میلسی کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ہے۔

ترجمان کسان اتحاد کا کہنا ہے کہ میلسی پولیس نے کسانوں کو دھمکیاں دیں۔ پولیس ایف آئی آر درج کرنیکی دھمکیاں دے رہی ہے۔

کسان اتحاد کے ترجمان نے مزید کہا کہ ڈی ایس پی میلسی، ایس ایچ او نفری کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر موجودہیں۔

Leave a reply