کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں سب سے زیادہ گولز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

0
101
کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں سب سے زیادہ گولز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں سب سے زیادہ گولز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور یادگار کارنامہ سرانجام دے دیا، جس سے اُن کے کیریئر میں ایک اور تاریخی ریکارڈ کا اضافہ ہو گیا۔

منگل کے روز ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے میچ میں، رونالڈو نے ہنگری کے خلاف دو شاندار گول اسکور کیے۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ ورلڈ کپ کوالیفائرز کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اب تک رونالڈو نے کوالیفائرز میں 50 میچز کھیل کر مجموعی طور پر 41 گول کیے ہیں، جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ گوئٹے مالا کے کھلاڑی کارلوس روئیز کے پاس تھا، جنہوں نے 39 گول کیے تھے۔

میچ کے بعد رونالڈو نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی نمائندگی اُن کے لیے ہمیشہ باعثِ فخر رہی ہے، اور وہ اس سنگِ میل تک پہنچنے پر بے حد خوش ہیں۔

یہ میچ 2-2 گول سے برابر رہا، تاہم اس کے باوجود پرتگال ورلڈ کپ کوالیفائرز کے گروپ ایف میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

Leave a reply