کراچی میں کچراپھینکنے پر2ماہ کی پابندی عائد کردی گئی

0
156
کراچی میں کچراپھینکنے پر2ماہ کی پابندی عائد کردی گئی

ہاٹ لائن نیوز: کراچی میں 2 ماہ کے لیے کوڑا کرکٹ کو غیر متعلقہ مقام پر پھینکنے پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

کمشنرکراچی نےکھلی جگہوں پر کچراپھینکنے پر پابندی عائدکردی گئی، نالوں میں کچراپھینکنے پربھی پابندی ہوگی، 2 ماہ کی پابندی کا اطلاق 23 جنوری سے ہوگا، نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔

ایس ایچ اوز کو لیٹروں کیخلاف شکایات درج کرنےکااختیارحاصل ہوگا ، دکانوں کوبھی دفعہ 144 کیخلاف ورزی کیلئے کارروائی کرنیکا اختیاردیاگیا ہے۔

سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ کیجانب سے کھلے مین ہولز، نالوں میں کچرا پھینکنےکی شکایات کی گئی تھیں جسکی وجہ سےماحولیاتی آلودگی میں اضافے اور نالوں کےبندہونیکے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

Leave a reply