کراچی : شہرمیں ہیوی ٹریفک کےچلنےپردفعہ 144 نافذ

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں ایک مخصوص وقت کے علاوہ ، شہر میں بھاری ٹریفک پر دفعہ 144 عائدکی گئی ہے، شہر میں بھاری ٹریفک کے اوقات رات 10 بجےسےصبح 6 بجے تک ہونگے۔
کمشنر کراچی کیطرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کیمطابق ، کراچی میں مخصوص وقت کے علاوہ بھاری ٹریفک پر دفعہ 144 عائدکردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کیمطابق ، بھاری ٹریفک کے اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہونگے ، صرف اورصرف تین مختلف راستوں کے دوران بھاری ٹریفک کوچلانے کی اجازت ہوگی۔









