ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانتیں التواء کا شکارکیوں؟

0
27

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت میں یاسمین راشد کی عسکری ٹاور حملہ ٫اور تھانہ شادمان نذر آتش کیس سمیت تین مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے عبوری ضمانت میں چھ مئی تک توسیع کر دی،جج ارشدجاوید نےضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جب کہ پراسیکیوشن نے تیاری کیلیے مہلت کی استدعا کی۔

عدالت نے پراسیکیوشن اور فریقین کے وکلا کو دلائل کیلیے طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ۔

Leave a reply