
ہاٹ لائن نیوز : 9 مئی کو شیر پاؤ پل پر تقاریر، جلاؤ گھیراو اور مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کا مقدمہ ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 29 مارچ تک ملتوی ہو گئی ہے،عدالت نے اگلی سماعت پر فریقین کے وکلا کو دلائل کےلیے طلب کر لیا ہے۔
یاسمین راشد نے جیل سے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی،ان کے خلاف ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کا بھی الزام ہے۔









