
ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کیمطابق وسطی کرم کے تھانہ مرغان کے علاقے مرغان تنگہ میں ٹل سکاؤٹس سے تعلق رکھنے والی ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے بھاری اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
حملے میں ایک ایف سی اہلکار نائیک مائیب زادہ شہید جبکہ 3 اہلکار لانس نائیک لیاقت، لانس نائیک اشتیاق ، لانس نائیک مسعود زخمی ہوئے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بھی حملہ آوروں کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے بعد حملہ آور علاقے سے فرار ہوگئے۔









