چین کے گوانگشی میں 5.2 شدت کا زلزلہ، 2 افراد ہلاک

0
16
چین کے گوانگشی میں 5.2 شدت کا زلزلہ، 2 افراد ہلاک

چین کے جنوب مغربی علاقے گوانگشی میں پیر کی صبح 5.2 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص لاپتا ہوگیا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد لیوژو شہر سے 7 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جبکہ ریسکیو ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے سے 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
زلزلے کے باعث کم از کم 13 عمارتیں منہدم ہوئیں، جس کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔
حکام نے ریلوے لائنوں اور دیگر انفراسٹرکچر کا معائنہ شروع کر دیا ہے تاکہ کسی ممکنہ نقصان کا اندازہ لگایا جا سکے اور ٹرانسپورٹ نظام کو محفوظ رکھا جا سکے۔

Leave a reply