چین نے امریکی پابندیوں کو مسترد کرڈالا

0
241
چین نے امریکی پابندیوں کو مسترد کرڈالا

ہاٹ لائن نیوز : چین نے اپنی 20 کمپنیوں پر امریکی پابندیاں مسترد کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے روس کی فوجی، صنعتی ، ٹوانائی کے شعبے کی ترقی میں مبینہ طور پر معاونت کرنے پر 20 چینی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کی شدید مخالفت کی ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان ہی یاڈونگ نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ چین نے ہمیشہ بین الاقوامی قانون کی کمزور بنیادوں پر اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر اس طرح کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ دباؤ اور معاشی جبر کا معمول ہے۔

Leave a reply