ویڈیو ریکارڈنگ کرنےوالے صارفین کیلیے خوشخبری

0
28

ہاٹ لائن نیوز : واٹس ایپ انتظامیہ ایک نئے ویڈیو ریکارڈنگ فیچر پر کام کر رہی ہے جو صارفین کیلیے واٹس ایپ پر ریکارڈنگ کو آسان بنا دیگی۔

ایپ کا نیا فیچر صارفین کیلیے سہولت کو بہتر بناتے ہوئے اپنے پسندیدہ لمحات کو محفوظ کرنااور شیئر کرنا آسان بنائیگا، بتایاجارہاہےکہ واٹس ایپ کی نئی اپڈیٹ فی الحال بیٹاٹیسٹرز کیلیےدستیاب ہے۔

نئی اپ ڈیٹ کے تحت صارفین نئے بٹن سے ویڈیو ریکارڈنگ کرتے ہوئے زوم لیول کو آسانی سے تبدیل کر سکتے ہیں، اس سے قبل صارف کو اوپر یا نیچے سوائپ کر کے یا کیمرہ بٹن پر انگلی پکڑ کر زوم لیول تبدیل کرنا پڑتا تھا۔

Leave a reply