چین میں شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے لاکھوں کی رقم کھڑکی سے پھینک دی

0
6
چین میں شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے لاکھوں کی رقم کھڑکی سے پھینک دی

چین میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جس میں مبینہ طور پر شوہر سے جھگڑے کے بعد ایک خاتون نے اپنی رہائش گاہ کی کھڑکی سے بڑی مقدار میں رقم باہر پھینک دی۔
اطلاعات کے مطابق یہ رقم تقریباً ایک لاکھ 62 ہزار ہانگ کانگ ڈالر کے برابر تھی۔ جیسے ہی نوٹ فضا میں بکھرے، نیچے موجود افراد انہیں جمع کرنے کے لیے دوڑ پڑے اور موقع پر ہلچل مچ گئی۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ پھینکی گئی رقم اصلی تھی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات فی الحال واضح نہیں ہیں، تاہم ابتدائی طور پر اسے گھریلو تنازع یا ذاتی مسئلے کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
حکام نے مزید کہا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

Leave a reply