چین : اسکول کےبچوں کومصنوعی ذہانت کی تعلیم دینےکافیصلہ

0
121
چین : اسکول کےبچوں کومصنوعی ذہانت کی تعلیم دینےکافیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : چین کےپرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں بچوں کو مصنوعی ذہانت سکھانےکا فیصلہ کیاگیاہے۔

اسکول کےبچوں کومصنوعی ذہانت کی تعلیم دینےکا مقصد چین میں مصنوعی ذہانت کے شعبے کو مزید ترقی دینااورماہرین کی ضرورت کوفروغ دیناہے۔

بیجنگ میونسپل ایجوکیشن کمیشن کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال کے آخر تک ، پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے نصاب میں مصنوعی ذہانت کے اسباق شامل کیےجائیں گے۔

اسکول مصنوعی ذہانت کے اسباق کو ایک علیحدہ مضمون یا انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنس جیسے مضامین کیساتھ بھی پڑھایاجا سکتا ہے۔

Leave a reply