پی ٹی آئی رہنماعاطف خان منظرعام پر آ گئے

0
60

ہاٹ لائن نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان منظر عام پر آگئے، ضمانت بھی منظور کرلی گئی۔

عاطف خان 9 مئی کے واقعے کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔ رشکئی انٹر چینج پر کارکنوں نے عاطف خان کا پرتپاک استقبال کیا۔

کارکنوں نے عاطف خان کو پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے خوش آمدید کہا۔ عاطف خان نے انتخابات میں مردان سے قومی اسمبلی کی نشست جیتی ہے۔

منظر عام پر آنے کے بعد عاطف خان نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے ان کی 19 فروری تک ضمانت منظور کر لی۔

Leave a reply