
ہاٹ لائن نیوز : تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین تحریک انصاف نے بیرسٹر گوہر خان کو چیئرمین کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا۔
پی ٹی آئی کے نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر خان سپریم کورٹ کے وکیل ہیں۔ ان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے ہے۔ بیرسٹر گوہر نے یونیورسٹی آف وولور ہیمپٹن، برطانیہ سے ایل ایل بی اور واشنگٹن سول آف لاء، یو ایس اے سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی۔
بیرسٹر گوہر کئی سالوں سے اعتراز احسن اینڈ ایسوسی ایٹس سے وابستہ تھے اور اعتزاز احسن کی براہ راست نگرانی میں قانون کی پریکٹس کرتے تھے۔
بیرسٹر گوہر خان گزشتہ ایک سال سے عمران خان کی قانونی ٹیم کے قابل اعتماد رکن ہیں۔









