پی ۔ ٹی۔ آئی رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع

0
245
پی ۔ ٹی۔ آئی رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع

ہاٹ لائن نیوز : پی۔ ٹی۔ آئی رہنماؤں زین قریشی، اسد عمر اور فرحت عباس سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی ، عدالت نے سماعت کے بعد 79 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

اسد عمر کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جبکہ زین قریشی سمیت دیگر ملزمان حاضری کے لئے عدالت میں پیش ہوئے، گرفتار ملزم حافظ فرحت عباس نے بھی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی تھی، پی ۔ٹی۔ آئی رہنماؤں اسد عمر ، فرحت عباس ، شاہد حسین ، عمد مقصود، زین قریشی ٫علی امتیاز ، زوہیب حسن ، غلام محی الدین ، سیف الرحمان، علی رشید، ثاقب سلیم، رضا یاسمین ، محمد آصف ، حافظ ماجد علی، اور غلام مصطفی سمیت دیگر 79 ملزمان نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔

ملزمان نے گرفتاری کے ڈر کی وجہ سے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، ملزمان کی طرف سے ایڈوکیٹ رانا مدثر اور دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے،ملزمان پر جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس پر حملہ کا الزام ہے،ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے۔

Leave a reply