پی پی 152 کے فارم 47,45 کی نقول کی درخواست پر سماعت

0
59

ہاٹ لائن نیوز : پی ۔ پی 152 کے فارم 45 اور 47 کی نقول فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست الیکشن کمیشن کو واپس بھجوا دی ، عدالت نے حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن فارم کے حصول کے لیے دی گئی درخواست پر دو ہفتوں میں فیصلہ کرے،جسٹس عابد عزیز نے ناکام امیدوار نعمان مجید کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔

درخواست میں موقف ہے کہ الیکشن کے روز درخواست گزار واضح برتری سے جیت رہا تھا، دھاندلی سے نتائج تبدیل کرتے ہوئے ن لیگ کے ملک محمد وحید کو جتوایا گیا،درخواست گزار کو فارم 45.47 47.49 تصدیق شدہ فراہم نہیں کیے گئے،عدالت درخواست گزار کو مذکورہ تصدیق شدہ فارم فراہم کرنے کا حکم جاری کرے۔

Leave a reply