سینیٹ الیکشن کے بعد ایوان بالا میں پارٹی پوزیشن

0
37

ہاٹ لائن نیوز : ایوان بالا کی 30 نشستوں پر الیکشن کے بعد سینیٹ کی اب تک کی پارٹی پوزیشن کے مطابق پیپلز پارٹی سینیٹ میں سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے، سینیٹ میں ارکان کی تعداد 85 ہے جبکہ خیبر پختونخوا کی گیارہ نشستوں پر الیکشن نہیں ہوا، اس وقت سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے جس کے سینیٹرز کی تعداد 24 ہے۔

پی۔ ٹی۔ آئی کے سینیٹرز کی تعداد انیس ہو گئی ہے، مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی تعداد بھی 19 ہی ہے، ایم ۔کیو ۔ایم کے سینیٹرز کی تعداد 3 ہے، جے۔ یو۔ آئی۔ ایف کے سینیٹرز کی تعداد 5 ،بی۔این۔پی کا 1 اور مسلم لیگ ق کا بھی 1 سینیٹر ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 سینیٹرز ، اے ۔این۔ پی کے سینیٹرز کی تعداد 3 ہے، نیشنل پارٹی کا ایک 1 سینیٹر ہے جبکہ آزاد سینیٹرز کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

Leave a reply