ڈی جی والڈ سٹی کی تعیناتی عدالت میں چیلنج

0
39

ہاٹ لائن نیوز : میرٹ کے کے برعکس تعیناتی ڈی جی والڈ  سٹی کامران لاشاری کی برطرفی کے لئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کے وکلاء کو حتمی دلائل کیلئے طلب کر لیا ہے،والڈ سٹی اتھارٹی کے وکیل سعود مجید عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار کے وکیل راجہ عبدالرحمن نے دلائل دئیے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ حکومت پنجاب نے قوانین کے بغیر کامران لاشاری کو ڈی۔جی  والڈ سٹی کے عہدے پر تعینات کیا،سپریم کورٹ کےحکم کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری ملازم کامران لاشاری انتظامی عہدہ سنبھالنے کے اہل نہیں رہے، حکومت پنجاب نے کامران لاشاری کو میرٹ کے برعکس تعینات کیا ہوا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ میرٹ کے برعکس تعیناتی کی بناء پر کامران لاشاری کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

Leave a reply