
ہاٹ لائن نیوز: نومنتخب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے حوالے سے کمیٹیاں بن چکی ہیں، عمران خان جسے کہیں گےاسی کو ٹکٹ ملے گا۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ عدلیہ اور تحریک انصاف مشکل دور سے گزر رہی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواستیں آپ جتنی چاہیں دائر کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی نے یہ انتخابات قانون کے مطابق کرائے ہیں، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن فری اینڈ فیئر ہوئے ہیں۔








