پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے سے زائد اضافہ، ڈیزل سستا ہوگیا

0
19
پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے سے زائد اضافہ، ڈیزل سستا ہوگیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نئی تبدیلیوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول مہنگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے، جو پہلے 387 روپے 40 پیسے تھی۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 01 پیسہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ اس سے قبل قیمت 400 روپے 35 پیسے تھی۔

حکام کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل اوگرا کی جانب سے مقررہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔

Leave a reply