پیٹرول بم سے پریشان عوام کے لیے بڑی خوشخبری، قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان!

0
7
پیٹرول بم سے پریشان عوام کے لیے بڑی خوشخبری، قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان!

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ عالمی نرخوں میں کمی کا رجحان برقرار رہنے کی صورت میں آئندہ نظرثانی کے دوران عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف مل سکتا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کیقیمت ایک سینٹ کمی کیبعد 95.41 ڈالر فی بیرل جب کہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 20 سینٹ کمی کیبعد 88.52 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی، جس کے دوران برینٹ کروڈ 16 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی تقریباً 13 فیصد سستا ہوا۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال، امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو لاحق خطرات عالمی تیل مارکیٹ پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں 47 لاکھ بیرل اضافے نے بھی قیمتوں پر دباؤ بڑھایا ہے۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ عالمی منڈی کے نرخوں، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر، درآمدی اخراجات اور حکومتی ٹیکسوں کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔ اس لیے عوام کو ممکنہ ریلیف کی حتمی صورت آئندہ سرکاری اعلان کے بعد ہی واضح ہوگی۔

Leave a reply