پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، نئی قیمتیں جاری

0
31
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، نئی قیمتیں جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 21 اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ قیمتوں کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات اور حکومتی طریقۂ کار کے تحت کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 382 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول 381 روپے 14 پیسے فی لیٹر فروخت ہورہا تھا۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس سے پہلے ڈیزل کی قیمت 389 روپے 27 پیسے فی لیٹر تھی۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 21 اکتوبر سے ہوگا۔

Leave a reply