
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 2، 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کم ہوکر 328 روپے ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل اب 358 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
قیمتوں میں کمی کا اطلاق 17 نومبر 2026 سے ہوگا۔ نئی قیمتوں کے نفاذ سے پیٹرول اور ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کو معمولی ریلیف ملے گا۔









