پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

0
51

ہاٹ لائن نیوز : گیس بم گرانے کے بعد نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 37 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 275 روپے 62 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے اضافےکےبعد نئی قیمت 287 روپے 33 پیسےمقررکی گئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے اضافہ کردیا گیا ہے۔

Leave a reply