پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی، پیٹرول 391 روپے سے تجاوز کرگیا

0
0
پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی، پیٹرول 391 روپے سے تجاوز کرگیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد ملک میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل اوگرا کی جانب سے وفاقی حکومت کے مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 17 ستمبر سے کردیا گیا ہے۔

Leave a reply