
ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں پہاڑی گڑھے میں پھنسے 12 سالہ بچے کو سترہ گھنٹے کی طویل کوششوں کے بعد نکال لیا گیا۔
واضح رہے کہ تحصیل کہوٹہ کے گاؤں جھمترا کا رہائشی 12 سالہ لڑکا پہاڑوں پر بکریاں چراتے ہوئے پتھریلے گڑھے میں پھنس گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچہ پتھریلے گڑھے میں پھنس گیا تھا۔ اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لڑکے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔
پہاڑی گڑھے میں پھنسے بچے کو نکالنے کے لیے آپریشن 17 گھنٹے جاری رہا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔








