
ہاٹ لائن نیوز : حیدرآباد کے نجی اسپتال کی لاپرواہی سے زندہ بچی مردہ قرار دے دی گئی۔
حیدرآباد میں محمد رفیق نامی شہری کےہاں3 روز قبل نجی اسپتال میں بیٹی پیدا ہوئی ، سپتال میں ڈاکٹروں نے لڑکی کو مردہ قرار دے دیا۔ ڈاکٹروں نے بچی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا تھا۔
لڑکی کے گھر والے اسے گھر لے جا کر تدفین کر رہے تھے، جب لڑکی نےحرکت کی۔ والدین بچی کو لے کر ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں نے بچی کے زندہ ہونے کی تصدیق کر دی۔ لڑکی اس وقت سول اسپتال میں زیر علاج ہے۔








