پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار زخمی

0
221
پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار زخمی

ہاٹ لائن نیوز: خیبرپختونخوا کے وسطی ضلع میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کیمطابق کرم میں رات گئے دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جسکے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شدیدزخمی ہوگئے۔

پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی اور مارے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک دہشت گردوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Leave a reply