پولیس موبائل پرفائرنگ سے4 اہلکار شہید ہوگئے

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے نوشکی ضلع میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے چار اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پولیس عہدیداروں کیمطابق ، نوشکی کے علاقے غریب آباد میں پولیس موبائل پرحملہ اسوقت ہوا جب وہ گشت کررہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار پولیس اہلکارشہیدہوگئے ، جن میں ہیڈ کانسٹیبل نذیر احمد ، کانسٹیبل منصور احمد،کانسٹیبل عبد الکریم،کانسٹیبل عبد القادرشامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ شہیدہونیوالے پولیس اہلکار نوشکی کے مختلف علاقوں سے ہیں اور اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔









