
پنشن یا تنخواہ کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا
وفاقی حکومت نے بجٹ اجلاس میں شوہر کے اتنقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت دس سال تک کرنے کی تجویز دی ہے، وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے پنشن اسکیم میں اصلاحات کی ہیں اور وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لینے کی حوصلہ شکنی ہو گی، ان کا کہنا تھا کہ پنشن میں اضافہ کنزیومر پرائس انڈیکس سے منسلک کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایک سے زائد پنشن کا خاتمہ ہو گا، ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کرنے کی صورت میں پنشن یا تنخواہ میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔









