پنجاب کے بجٹ میں کس شعبے کے لیے کتنے پیسے

0
246
پنجاب کے بجٹ میں کس شعبے کے لیے کتنے پیسے

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب حکومت نے مالی سال 24-2023 کا بجٹ پیش کردیا جبکہ ایوان نے گزشتہ 9 ماہ کے بجٹ کی منظوری بھی دے دی ہے, پنجاب کا مالی سال 24-2023 کے لیے 4 ہزار 480 ارب 70 کروڑ روپے کا بجٹ ایوان میں پیش کر دیا گیا۔

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے اپوزیشن کے شور شرابے میں یہ ہی بجٹ پیش کر دیا،اپوزیشن نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اڑا دیں، کُل تخمینہ تین ہزار 331 ارب 70 کروڑ روپے ہے جبکہ این۔ ایف۔ سی سے 2 ہزار 706 ارب 40 کروڑ روپے پنجاب کو وصول ہوں گے۔

واٹر اینڈ سینیٹیشن، اسپورٹس، ویمن ڈیولپمنٹ، بہبود آبادی اور سماجی تحفظ کے لیے 236 ارب، اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک ارب 40 کروڑ روپے جبکہ اسموگ فری پنجاب کے لیے 2 ارب روپے مختص ہیں۔

صوبائی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں بنیادی اور دیہی مراکز صحت کے 4 پروگرام لاہور میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ، آئی ٹی سٹی کے قیام اور صوبے بھر میں 320 ارب روپے کی لاگت سے بیاسی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا اعلان کیا،ترقیاتی بجٹ کی مد میں 655 ارب روپے جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ کے لیے537 ارب 40 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، بجٹ ایجنڈا مکمل ہونے کے بعد اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اجلاس جمعرات کی صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا، بجٹ بل پر بحث جمعرات 21 مارچ سے شروع ہوگی۔

Leave a reply