پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چلینج

0
26

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، درخواست ایڈووکیٹ فرحت منظور چانڈیو نے دائر کی ہے ،درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست گزار کا موقف ہے کہ حکومت کسانوں سے گندم سرکاری قیمت پر خریدنے کی پابند ہے، حکومت نے 3900 روپے فی من گندم خریداری کے لئے پالیسی جاری کی،حکومت نے بائیس اپریل سے کسانوں سے گندم خریداری شروع کرنا تھی،حکومت نے اپنی پالیسی کے تحت کسانوں سے گندم خریداری شروع نہیں کی۔

حالیہ بارشوں کی وجہ سے کسان سستے داموں فصل گندم مافیا کو فروخت کرنے پر مجبور ہو گے ہیں،سرکاری قیمت پر گندم خریداری نہ کرکے کسانوں کے بنیادی حقوق پامال کئے گے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو کسانوں سے گندم خریداری کا حکم جاری کرے اور گندم مافیا کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کرے۔

Leave a reply