
لاہور ایف آئی اے سپیشل سینٹرل کورٹ میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ اور مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کیس کے معاملہ پر سابق وزیر اعلی پرویز الہی اور دیگر کیخلاف کیس پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی ۔
چوہدری پرویز الہی کو دھند کیوجہ سے عدالت میں پیش نہ کیا گیا ، سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج تنویر احمد شیخ نے سماعت کی۔
عدالت نے سابق وزیر الہی چوہدری پرویز الہی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا ،پرویز الہی کے وکیل آصف چیمہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے ، ایف آئی اےنےپرویز الہی کیخلاف منی لانڈرنگ کا چالان جمع کروارکھا ہے ۔








