بھارتی اداکارہ وینٹی لیٹر پر منتقل

0
53

ہاٹ لائن نیوز : تامل انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ارون دھتی نیر بائیک حادثے میں شدید زخمی ہوگئ ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ چنئی کووالام بائی پاس پر اپنے بھائی کے ساتھ سفر کررہی تھیں جس وقت یہ حادثہ پیش آیا۔

اداکارہ کی بہن نے بھی اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارون دھتی وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کی حالت سخت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ارون دھتی نیر نے 2014 میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا اور فلم ’شیطان‘ سے انہیں فلم انڈسٹری میں شہرت حاصل ہوئی۔

Leave a reply