پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پروفیشنل کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

0
110
پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پروفیشنل کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستانی ٹینس کے معروف کھلاڑی اعصام الحق نے بین الاقوامی کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

اعصام الحق نے یہ اعلان پاکستان ٹینس فیڈریشن کے کمپلیکس میں ملک کے پہلے اے ٹی پی چیلنجر ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔

اپنے الوداعی خطاب میں انہوں نے کیریئر کے آغاز میں درپیش چیلنجز کا ذکر کیا اور اپنے والدین، فیملی، کوچز، مینٹورز، ساتھی کھلاڑیوں اور قومی اسپورٹس میڈیا کا شکریہ ادا کیا، جن کی مسلسل حوصلہ افزائی اور سپورٹ نے ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

اعصام الحق کے لیے یہ اے ٹی پی چیلنجر ٹورنامنٹ ان کے پروفیشنل کیرئیر کا آخری مقابلہ ہوگا۔

Leave a reply