پاکستان نے دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

0
182
پاکستان نے دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ہاٹ لائن نیوز : لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلباء نے دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

اس سے قبل انسانی جھنڈا بنانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا جس میں رواں سال بھارت کے 7368 طلباء نے انسانی جھنڈا بنا کر گنیز ورلڈ بک میں اپنا نام درج کرایا تھا۔

تاہم پاکستانی انسانی جھنڈا بنانے میں 10 ہزار سے زائد طلباء نے حصہ لیا، پاکستانی طلباء نے بڑے مارجن سے بھارتی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

Leave a reply