“پاکستان اور افغانستان استنبول میں دوبارہ بات چیت کی راہ پر”

0
119
"پاکستان اور افغانستان استنبول میں دوبارہ بات چیت کی راہ پر"

پاکستان نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستانی وفد ابتدائی طور پر مذاکرات ناکام ہونے کے بعد واپس آنے والا تھا، لیکن ترکی کے حکام کی درخواست پر وہ استنبول میں قیام جاری رکھے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ افغان حکام نے بھی مذاکرات کے حوالے سے سفارتی رابطے کیے ہیں اور اب دونوں ممالک مذاکراتی عمل کو دوبارہ بحال کر رہے ہیں۔ مذاکرات کا مرکزی مقصد افغانستان کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف واضح اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنانا اور یہ کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

پاکستانی وفد میں وہی حکام شریک ہوں گے جو پہلے مذاکرات میں شامل تھے۔ واضح رہے کہ 19 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا اور سیز فائر میں توسیع بھی کی گئی تھی۔

Leave a reply